مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سینئر طالبان کمانڈر سمیت 78 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئےہیں۔ٓ اطلاعات کے مطابق پریشن صوبہ غزنی، لغمان بدخشان، قندھار، زابل، لوگر، کپیسا، پکتیا، ہلمند اور نمروز میں کیا گیا جس میں 52 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 3 مسلح طالبان صوبہ گوہر کے ضلع شاہرک میں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے مارے گئے۔ دوسری جانب وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر عظیمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیسی ساختہ مواد پھٹنے سے 4 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔
افغان فورسز نے 24 گھنٹوںکے دوران 3 مختلف صوبوں میںآپریشن کے دوران 21 طالبا ندہشت گردوں کو ہلاک اور 14 کو زخمی کیا۔ صوبے ہرات میں افغان سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں سینئر طالبان کمانڈر ملا برجان سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔دوسر ی جانب مرکزی صوبہ دائی کندی میں افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ